شام: دوما کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا، روس


شام: دوما کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا، روس

روسی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دوما میں شامی افواج نے کنٹرول سنبھال لیا یے، لاکھوں افراد محفوظ راستے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دوما میں شامی افواج نے کنٹرول سنبھال لیا یے، لاکھوں افراد محفوظ راستے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مغربی رہنماؤں کی جانب سے شامی فوج پر کیمیائی حملے کا الزام لگاتے ہوئے جوابی کارروائی کرنے پر زور دیا جارہا ہے جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈر نے شام اور روس کو کیمیائی حملے کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائی سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس سلسلے میں امریکی قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے بھی کابینہ کا اجلاس بلائے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ شام میں دوما کا یہ قصبہ باغیوں کے زیر تسلط تھا۔

دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے میں ملوث ہونے کے الزام کی سختی سےتردید کی گئی ہے۔

وہائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں جس میں سے کچھ پر غور جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی لائحہ عمل تشکیل نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ بات صدر ٹرمپ کی جانب سے اس دھمکی آمیز ٹویٹ کے تناظر میں کی گئی ہے، جس میں انہوں نے روس کو شام میں میزائل حملے کے لیے تیار رہنے کا کہا تھا۔

دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ اگر شام پر حملہ کیا گیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری