شام پر امریکی حملہ، ایران کی جانب سے شدید مذمت


شام پر امریکی حملہ، ایران کی جانب سے شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام پر امریکہ کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے دمشق پرامریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس قسم کے جارحانہ اقدامات سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھے گی اور منفی اثرات مرتب ہونگے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے دمشق پرامریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا اس قسم کے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسے جارحانہ اقدامات سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھے گی۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پر بغیر کسی ثبوت کے حملے کئے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ سے قبل ہی شام پر حملہ کرکے اپنے آپ کو بین الاقوامی پولیس کا درجہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس سے قبل بھی شام حملہ کرچکا ہے جب بھی داعشی دہشت گردوں کو شکست کا سامنا ہوتا ہے تو امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گردوں کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شامی غیور قوم گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرے گی اور ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنا کر دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ شام پر امریکی حملہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکہ نے غزہ میں صہیونیوں کے مظالم کو روکنے پر کچھ نہیں کیا بلکہ اس نے مظلوم فلسطینیوں کے خون بہانے کے لئے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے.

بہرام قاسمی نے عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کے ادارے اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایسے یکطرفہ اقدامات کی روک تھام کے لئے آگے آئیں بصورت دیگر خطے میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا.

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری