امریکا اور اتحادیوں کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، روس


امریکا اور اتحادیوں کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، روس

روسی صدر نے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن  نے شام پر امریکی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ان اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے جب کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اوراسے ان اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

 روسی صدر نے ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہ  دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کو اخلاقیات کا سبق سکھانے والے خود کو اس سے ماورا سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد نے حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  شامی فضائیہ نے دشمن کے 13 میزائلوں کو تباہ کردیا۔

ادھر امریکا میں تعینات روسی سفیر کا کہنا تھا کہ شام پر حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وہاں پرامن مستقبل کا موقع دکھائی دے رہا تھا جب کہ شام پر یہ حملہ کھلی جارحیت ہے جس کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری