یمن پر فضائی حملوں کا دائرہ وسیع، متعدد علاقوں پر شدید بمباری


یمن پر فضائی حملوں کا دائرہ وسیع، متعدد علاقوں پر شدید بمباری

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود نے یمن میں فضائی حملوں کا دائرہ وسیع کرتےہوئے مختلف رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں پر متعدد بار بمباری کی ہے۔

یمنی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے جنگی جہازوں نے صوبہ الحدیدہ کے التحیا نامی علاقے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس میں کم ازکم تین یمنی نہتے شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری