حسن روحانی کا شامی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امریکی اتحادی حملوں کی شدید مذمت


حسن روحانی کا شامی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امریکی اتحادی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی مطابق صدر روحانی شام پر امریکا اور اس کے شیطانی اتحادیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا امریکہ اور مغربی ممالک شام میں آشکارا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام پر حملہ دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حسن روحانی نے اسلامی ملک شام پر مغربی ممالک کی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردوں کو شام میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور امریکہ  کھل کر دہشت گردوں کی حمایت پر اتر آیا ہے۔

 شام کے صدر نے بھی اس گفتگو میں امریکی اور مغربی ممالک کے حملوں کی مذمت کی اور  ایران و روس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری