حالیہ امریکی حملہ شامی قوم میں مزاحمت کی روح کو مزید تقویت دینے کا سبب، سپاہ پاسداران ایران

ایران کی سپاہ پاسداران فورس نے بیان جاری کرتے ہوئے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دمشق کیخلافاس جارحانہ اقدام سے دہشتگردی کے خلاف شامی قوم میں مزاحمت کی روح کو مزید تقویت ملے گی.

حالیہ امریکی حملہ شامی قوم میں مزاحمت کی روح کو مزید تقویت دینے کا سبب، سپاہ پاسداران ایران

خبررساں ادارے تسنیم کےمطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  ایران کی جانب سے جاری  بیان میں شام میں امریکہ اور اتحادیوں کے حملے کو ایک کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ شام میں دہشتگردی کی حمایت میں ان کی شکست کی علامت ہے.

بیان کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست، دہشتگردوں اور ان کےعلاقائی حامیوں کے خلاف شامی حکومت، فوج اور قوم کی سات سالہ مزاحمت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ شامی عوام مکمل کامیابی تک ا پنی جد وجہد کو جاری رکھیں گے.

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض اسلامی ممالک شام پر امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے حملے کے سامنے خاموش بیٹھے ہیں ہیں اور کچھ ممالک نے بھی امریکہ کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے.

اس بیان نے کہا کہ یہ ممالک جان لیں کہ شامی قوم کے پاس ان کی کوئی جگہ نہیں ہے.

یاد رہے کہ امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کی مدد سے شام پر حملہ کر دیا. میزائل حملوں کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی جانب سے نام نہاد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو جواز بنایا.

سب سے زیادہ دیکھی گئی مشرق وسطی خبریں
اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں