پاکستان؛ شام پرامریکی جارحیت کیخلاف مظاہروں کاآغاز


پاکستان؛ شام پرامریکی جارحیت کیخلاف مظاہروں کاآغاز

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شام کے نہتے مظلوم عوام سے اظھار یکجہتی کیلئے بھٹ شاہ اللّٰہ والے چوک سے تنبورا چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

خبررساں ادارےتسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شام پرامریکی بربریت کیخلاف مظاہروں کاآغازہوگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شام کے نہتے مظلوم عوام سے اظھار یکجہتی کیلئے بھٹ شاہ اللّٰہ والے چوک سے تنبورا چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے قمر عباس غدیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دل سیدہ زینب سلام اللّٰہ علیہ کے حرم اطہر کے ساتھ دھڑکتا ہے، انسانیت کا قتل عام و ظلم بربریت کا سرچشمہ امریکہ اور اس کے حواری ہیں، نام نہاد اقوامِ متحدہ اس ظُلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج جو ایک سازش کے تحت امریکہ، اسرائیل اور فرانس کی جانب سے شام کی مظلومانہ عوام پر 120 سے زیادہ میزائل حملے کئے گئے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں بچے،عورتیں اور بوڑھے شہید ہوچکے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلمانوں کے روپ میں جو آل سعود آل یہود کی پیروری کررہا ہے سن لیں اے آل سعود یے بین الحرمین شریفین ہمارا ہے ہم اچھی طریقے سے اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

 

ریلی سے گل محمد حیدری (مرکزی رہنما اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان) اور عاطف مہدی (ضلع مٹیاری صدر) نے بھی خطاب کیا۔
 

یاد رہے کہ گزشتہ روز شام پر امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور فرانس کی جانب سے 120 سے زائد میزائل داغے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری