عرب لیگ کے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں، بہرام قاسمی


عرب لیگ کے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ایران کے خلاف عرب لیگ کے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،بہرام قاسمی نے عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانیہ بھی عرب لیگ کے دوسرے اعلامیوں کی طرح تکراری، بے بنیاداور من گھڑت ہے جس میں ایک بار پھر خطے کے سیاسی بحران کے علل و اسباب کی صحیح شناخت کے بغیر حقایق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے، ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ عرب لیگ کو حقائق پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور کم سے کم عرب ملکوں کو عرب عوام کے خلاف جارحیت سے باز رہنا چاہیے ۔

بہرام قاسمی نے تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی نامی جزیروں کے ایرانی ہونے پر ایک بار پھر تاکید اوربعض ھمسایہ ممالک کی جانب سےان جزیروں کے جعلی نام اور تکراری دعووں کی مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے اقدامات کو ایران کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا۔

واضح رہےکہ عرب لیگ نے کل رات اپنے 29 ویں سربراہی اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیا کہ ایران یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری