ایران، ترکی اور پاکستان کا اقتصادی کوریڈور کے قیام کا اعلان


ایران، ترکی اور پاکستان کا اقتصادی کوریڈور کے قیام کا اعلان

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرمواصلات عباس آخوندی کا کہنا ہے کہ ایران، پاکستان اور ترکی کے ساتھ مل کر خطے میں ٹرانسپورٹیشن اور ٹرانزٹ راہداری قائم کرے گا.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مواصلات اور شہری ترقیاتی امور کے وزیر عباس آخوندی کا کہنا ہے کہ  ایران پاکستان اور ترکی کے ساتھ مل کر خطے میں ٹرانسپورٹیشن اور ٹرانزٹ راہداری قائم کرے گا.

 انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا موجودہ ایرانی حکومت بالخصوص صدر حسن روحانی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے.

عباس آخوندی  نے پاک ایران مواصلاتی شعبوں میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو زمینی، ہوائی، سمندری اور ریلوے کے شعبوں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

عباس آخوندی  نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ یہ اتفاق کیا گیا کہ ترکی کے ساتھ مل کر خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن سے متعلق مشترکہ راہداری کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہوائی سرگرمیوں اور ایئرپورٹس میں اچھی صلاحیت رکھتا ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان زائرین اور سیاحوں کے سفر میں مزید اضافہ ہوں.

ایرانی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان  براہ راست پروازں میں اضافے پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت ایران کے ایرانشہر، چابہار، زابل اور زاہدان سے پاکستان کے شہروں کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا.

انہوں ںے مزید کہا کہ سالان دو لاکھ پاکستانی زائر ایران کا سفر کرتے ہیں جن کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عباس آخوندی نے مزید کہا کہ چابہار اور کراچی کی بندرگاہوں کے درمیان فیری سروس کے آغاز کے لئے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ مسافربردار ٹرین کی بحالی کے لئے زاہدان کوئٹہ ریلوے ٹرک کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے.

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری