امریکا نے شام پر حملہ اسرائیل کی حمایت میں عربوں سے پیسہ لے کرکیا، سید حسن نصر اللہ


امریکا نے شام پر حملہ اسرائیل کی حمایت میں عربوں سے پیسہ لے کرکیا، سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل  نےشام پر سہ فریقی جارحیت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پر حملہ اسرائیل کی حمایت میں عربوں سے پیسہ لے کرکیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصراللہ نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا شام پر حملہ اسرائیل کی حمایت میں عربوں سے پیسہ لے کرکیا گیا۔

انہوں نے مزیدکہا امریکی  حکام خطے کی  صورتحال کو اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنے میں ناکام  رہے اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے  کہ شام کی صورتحال امریکہ اور اسرائیل کے حق میں بدل جائے گی تو ان کی سوچ غلط ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اتوار کی شب ‘بقا’ کے علاقے میں ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر کی رات کو جہاں ایک طرف پوری دنیا پریشان اور نگران تھی وہاں اسرائیل اور علاقے کے کچھ ممالک سمیت شام کے مسلح افراد لمبی لمبی آرزوئیں اور امیدیں پال رہے تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ کیوں امریکہ نے ہفتے کی رات حملہ کیا؟ اس لیے کہ ہفتے کے روز او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کار دوما میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے شام میں جانا چاہتے تھے معائنہ کاروں کی تحقیقات سے قبل ہی شام پر امریکی حملہ پیشگی حملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کو معلوم تھا کہ دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں ہے اسی لئے انہوں نے عجلت میں شام پر حملہ کردیا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ جن مقاصد کو امریکی حملے کے لیے پیش نظر رکھے ہوئے تھے امریکہ ان میں ناکام ہوا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ صہیونی لابی شب و روز امریکہ کی منت و سماجت کر رہی تھی کہ شام پر سخت حملہ کیا جائے لیکن ٹرمپ نے صرف میزائلوں کی ایک نمائش برپا کی کیونکہ امریکی فوج جانتی تھی کہ شام کی جنگ کا کوئی انجام نہیں ہے اور پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں جا سکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری