کرپٹ حکمرانوں نے ہنرمند پاکستانیوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے،عمران خان


کرپٹ حکمرانوں نے ہنرمند پاکستانیوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے،عمران خان

 پاکستان میں ماہر اور ہنر مند افراد کی کمی نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے ملک میں ہنرمند اور با استعداد پاکستانیوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ماہر اور ہنر مند افراد کی کمی نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے ملک میں ہنرمند اور با استعداد پاکستانیوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دبئی میں پاکستانی تاجرممتاز مسلم سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں، قابلیت اورہنرمیں پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے ہنرمند پاکستانیوں پر زمین تنگ کررکھی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صبرآزما جدوجہد کے بعد آج ملک تبدیلی کی دہلیز پر کھڑا ہے، تحریک انصاف دنیابھر میں بکھرا پاکستانی ٹیلنٹ واپس لائے گی، مختلف شعبوں کے ماہرین کو وطن واپس لائیں گے اور ملکی ماہرین کوپاکستان کی تعمیر میں کردار کا موقع دیں گے۔

یاد رہے دو روز قبل ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا بڑا اثاثہ  ہیں۔

عمران خان نےحکمران جماعت ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا یہ لوگ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینا نہیں چاہتیں، دونوں جماعتوں نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ دینےکے فیصلےپراعتراض کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری