پاک ایران سرحد پر ایرانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکارشہید


پاک ایران سرحد پر ایرانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکارشہید

پاک ایران سرحد ''میرجاوہ'' میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کی شرپسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 4 ایرانی فوجی شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک ایران سرحد ''میرجاوہ'' میں ایرانی سیکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 4 ایرانی فوجی شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ دو دہشت گرد بھی ہلاک کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میرجاوہ میں ''چاہ لشکر'' نامی چیک پوسٹ کے قریب ایرانی سرحدی محافظین اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 ایرانی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری