یمن پر سعودی فضائی حملے جاری،ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید


یمن پر سعودی فضائی حملے جاری،ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

یمنی نہتے مسلمانوں پر آل یہود اور آل سعود کے فضائی حملے جاری ہیں، تازہ ترین بمباری میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے۔

 تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آل سعود کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر بمباری کرکے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کرایے کے فوجیوں نے صوبہ الحائط کے رہائشی علاقے پر وحشیانہ بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو شہید کردیاہے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے آل یہود اور آل سعود کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نجران میں سعودی فوجی کیمپ پر بدر1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری