ایران: جنوبی خلیج فارس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو افراد جاں بحق


ایران: جنوبی خلیج فارس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو افراد جاں بحق

ایران کے جنوبی ساحل خلیج فارس میں تیل کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہےجس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو لاپتہ ہیں جبکہ پائلٹ محفوظ رہا.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوبی ساحل خلیج فارس میں تیل کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہےجس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو لاپتہ ہیں جبکہ پائلٹ محفوظ رہا.

 بندر لنگہ کے شعبہ کرائسس مینجمنٹ کے سربراہ ''ارسلان بہاری میمندی'' کا کہنا ہے کہ  یہ ہیلی کاپٹر فلات قارہ تیل کمپنی کا تھا جو ایک بیمار کو لانے کے لئے سمندری آئل فیلڈ گیا تھا اور واپسی پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر سمندر میں گر گیا.

انہوں  نے مزید کہا کہ یہ سانحہ گزشتہ رات پیش آیا.

واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریض سمیت 5 افراد سوار تھے.

تفصیلات کے مطابق حادثے میں بیمار شخص اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے جبکہ پائلٹ محفوظ رہا ہے. دو افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری