تہران: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل نظام کی نمائش


تہران: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل نظام کی نمائش

اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج نے فوجی پریڈ کے دوران "کمین 2" نامی میزائل سسٹم کی نمائش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ملک کے جدید ترین "کمین 2"  نامی میزائل نظام کی نمائش کی ہے۔

واضح رہے کہ کمین 2 نامی میزائل سسٹم ڈرون طیاروں کو نہایت مہارت کے ساتھ مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مکمل طور پر ایرانی سائندانوں نے ملک کے اندر ہی بنایا ہے۔

 خیال رہے کہ فوجی پریڈ کے موقع پر ایرانی حکام نے واضح کیا کہ تہران اپنی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ملکی دفاع کے لئے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری