فیصل رضاعابدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم


فیصل رضاعابدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل رضاعابدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سپریم کورٹ میں فیصل رضاعابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں، کیا ایسے معافی ہوتی ہے؟ نجی ٹی وی چینل کو شرم آنی چاہیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے لایا جائے، نجی ٹی وی چینل کوشرم آنی چاہیے، کیا یہ آزادی اظہار رائے ہے؟ کیا چینل نے پروگرام آن ائیر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔

عدالت ِ عظمیٰ نے نجی ٹی وی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجبکہ متعلقہ تھانے کو فیصل رضا عابدی کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ کیا ایسے معافی ہوتی ہے؟ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں، ہم آپ کی معافی قبول نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ توہین عدالت کیس کی مزید سماعت 3مئی کو ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری