مغربی افغانستان میں ہزارہ برادری پر دہشت گردوں کا حملہ متعدد شہید


مغربی افغانستان میں ہزارہ برادری پر دہشت گردوں کا حملہ متعدد شہید

افغانستان کے مغربی صوبے غور میں مسلح افراد نے ہزارہ برادری پر فائرنگ کر کے متعدد نہتے شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  صوبائی پولیس کے ترجمان اقبال ناظمی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے صوبائی دارالحکومت فروز کوہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس دوران 6 افراد شہید اور4 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔

دریں اثنا صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 16 جنگجو مارے گئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری