شامی بحران کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے، فیڈریکا


شامی بحران کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے، فیڈریکا

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ شامی بحران کا حل عکسکری نہیں بلکہ سیاسی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی سربراہ  کا کہنا ہے  کہ شامی بحران کا حل عکسکری نہیں بلکہ فریقین کو مذاکرات کے ذرئعے تمام مشکلات کا حل تلاش کرنا چاہئے۔

فیڈریکا مغرینی نے مزید کہا کہ آج سب پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ شام کے بحران سے نمٹنے کے لئے طاقت یا فوجی طریقے کا استعمال نہیں بلکہ سیاسی طریقہ کار اپنانا چاہئے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں قیام امن و استحکام کے لئے جنیوا عمل اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں تمام شامی فریقین کے درمیان مذاکرات کا آغاز کرنا ہوگا.

فیڈریکا مغرینی نے کہا کہ شامی سرزمین شطرنج کا کھیل نہیں جہاں ہر ملک وہاں کے عوام سے کھیلوار کریں بلکہ صرف شامی عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری