پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا


پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج شام پریس کانفرنس میں ووٹ بیچنے والوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ووٹ فروخت کرنےوالوں کیخلاف فیصلےکی گھڑی آن پہنچی ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ووٹ بیچنے والوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ جامع تحقیقات کے بعد عمران خان کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج شام پریس کانفرنس مین ووٹ بیچنے والوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت کے حوالے سے ہارس ٹریڈنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا اور مختلف سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے بھاری رقم کے عوض اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کی پیش کش کی گئی۔

تحریک انصاف کےچیئرمین نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور مذکورہ اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کوپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو بولی لگانے والوں کے ہاتھوں بکتے دیکھا، سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری