دشمن قوتیں تمام تر وسائل اور امکانات کے باوجود، ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں، امام خامنہ ای


دشمن قوتیں تمام تر وسائل اور امکانات کے باوجود، ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں، امام خامنہ ای

ایرانی خفیہ ادارے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امام خامنہ ای نے فرمایا دشمن محاذ کی جاسوس تنظیمیں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود اب تک ایران کے خلاف کوئی اہم کارروائی نہیں کرسکیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج بروزبدھ کو تہران میں، ایران کے محکمہ انٹیلیجنس ادارے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امام سید علی خامنہ ای نے فرمایا دشمن محاذ کی جاسوس تنظیمیں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود اب تک ایران کے خلاف کوئی اہم کارروائی نہیں کرسکیں۔

امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف مقابل محاذ کی ایران دشمن پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاہم اس وقت ایک ایسی جنگ کی حالت میں ہیں جس میں ایک طرف اسلامی جمہوری نظام ہے اور دوسری طرف اسلام دشمن قوتوں کا بڑا محاذ ہے۔

آپ نے فرمایا کہ ہمارے حریفوں کی جاسوسی تنظیمیں اس جنگ میں بنیادی کردار ادا کررہی ہیں۔

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اگر اس جنگ میں ہم نے غفلت سے کام لیا اور اس کو معمولی سمجھا تو تو مغلوب ہوجائیں گے اور ہم پر وار لگ جائے گا۔

رہبر معظم انقلاب نے انٹیلیجنس کی پیچیدہ جنگ کے پہلووں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس جنگ میں، دراندازی، خفیہ اطلاعات کی چوری، فیصلہ کرنے والوں کے اندازوں کو بدلنے، عوام کے اعتقادات کو تبدیل کرنے، اقتصادی اور مالی بحران پیدا کرنے اور سیکورٹی کے مسائل کھڑے کرنے سمیت انواع و اقسام کے طریقوں اور روشوں سے کام لیا جاتا ہے۔

ایران کے زرمبادلہ کے بازار میں پیدا ہونے والے حالیہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے رہبر معظم نےفرمایا کہ ان مسائل کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتاہے کہ اس میں بیرونی طاقتوں اور ان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں ملوث ہیں

امام خامنہ ای  نے انٹیلیجنس ادارے کے کارکنوں سے کہا کہ اس جنگ میں دشمن محاذ کی سازشوں کا پوری استقامت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور انٹیلیجنس ادارے کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہئے۔

 امام خامنہ ای نے ایرانی انٹیلیجنس کے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے مزید کہا انقلابی اقدامات، محکمہ انٹیلیجنس کی انقلابی ماہیت کے تحفظ، مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے طویل المیعاد منصوبہ بندی اور انتہائی دقیق انٹیلیجنس تحقیقات اور تجزیئے کو دشمن محاذ کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اقدامات اور سازشوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کےلئے نہایت موثر قرار دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری