پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق


پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق

ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔

تھامس شینن نے کہا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔

 امریکی اہلکار نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سے دور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکا نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کواس کاپابندکیاہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری