دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کا آغاز

لندن میں ہونے والے دولت مشترکہ سربراہان اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر دو بجے شروع ہوگا، اجلاس میں دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان اپنے ممالک کو درپیش چیلنجز پر بات کریں گے۔

دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کا آغاز

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں ہونے والے دولت مشترکہ سربراہان اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر دو بجے شروع ہوگیا ہے، اجلاس میں دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان اپنے ممالک کو درپیش چیلنجز پر بات کریں گے۔

اجلاس کا موضوع ’مشترکہ مستقبل کی طرف‘ رکھا گیا ہے، دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

اجلاس کے موضوعات میں عالمی تجارت، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مسئلہ، سیکورٹی چیلنجز سمیت دیگر مشترکہ امور شامل ہیں، دولت مشترکہ تنظیم ماضی میں برطانیہ کے زیر تسلط رہنے والے 53 رکن ممالک پر مشتمل ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری