پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام


پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام

سیکیورٹی فورسزنے پشاور میں کارروائی کرکے ملک دشمن عناصر کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سیکیورٹی فورسز نےپشاور میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ریگی کے علاقے میں گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کالعدم تنظیم داعش کے ارکان نے تخریب کاری کی غرض سے چھپایا تھا۔

واضح رہے کہ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم دہشت گرد عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں ٹینک شکن بارودی سرنگیں، راکٹ لانچر، راکٹ ، مارٹر گولے دستی بم اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا بارودی مواد شامل ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری