پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے،خورشید شاہ


پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے،خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی بھی قمیت پر نہیں ہونے دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں کا ساتھ دیا‘ کیونکہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مزدوروں کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا ہم حکومت کو پی آئی اے کے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے نہیں بجھانے دینگے اور اسے نجکاری نہیں کرنے دینگے۔

 خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ مزدوروں اور کسانوں کی دشمن ہے‘ اُنہوں نے کبھی مزدوروں اور کسانوں کی بھلائی اور بہتری کیلئے کام نہیں کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری