ترکی؛ ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان


ترک حکومت نے ایک بار پھر ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے اناتولی کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ ترک حکام  نے ملک کی ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ترک نائب وزیراعظم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی اور بدامنی کے پیش نظر ایک بار پھر ہنگامی حالت میں توسیع کی جائے گی۔

ملک میں ہنگامی حالت کی تجدید کے لئے ترکی کی سلامتی کونسل کی طرف سے سفارش کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ ترک حکومت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے تناظر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

 خیال رہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے ترک حکام کو اختیار ملتا ہے کہ وہ پارلیمان کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی کارروائی کرسکیں۔

واضح رہے کہ ترک حکام نے یہ ساتویں مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔