یمنی مسلمانوں پر آل سعود کے اتحادی افواج کی وحشیانہ بمباری متعدد شہید


یمنی مسلمانوں پر آل سعود کے اتحادی افواج کی وحشیانہ بمباری متعدد شہید

یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں سعودی عرب اتحادی فوج کے جنگی جہازوں نے وحشیانہ بمباری کرکے متعدد نہتے مسلمانوں کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صوبے صعدہ میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صعدہ میں کی جانے والی بمباری سے متعدد نہتے یمنی مسلمان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری