جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی ہنگامی اور غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے، عراقچی


جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی ہنگامی اور غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے، عراقچی

اعلی ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی ہنگامی اور غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اعلی ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے متعلق اپنے تمام مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔

ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کے خلاف نئی تحرکات کا آغاز کیا ہے تاہم ایران دوسرے مغربی فریق کے ساتھ رابطے میں ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو ایرانی قوم کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور پوری طاقت کے ساتھ ملکی مفادات کا دفاع کریں گے.

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا جوہری معاہدے علیحدگی اختیار کرکے ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایرن ایسے اقدامات کا فوری اور موثر انداز میں جواب دے گا۔

انہوں نے کہا ایران کا جواب سخت ہوگا اور مغربی طاقتیں دیکھیں گی کہ ایران کس طرح اپنی صلاحیتوں کو مزید فعال اور اس میں اضافہ کرسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم بھی روس اور چین کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں.

واضح رہے کہ یورپی ممالک خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کی خاطر ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں.

خیال رہے کہ ایرانی اعلی سفارتکار اس اٹلی کے دورے پر ہیں۔

عراقچی نے اطالوی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات، جوہری معاہدہ، شام اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری