بوشہر میں 5.9 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ


بوشہر میں 5.9 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے بوشہر میں آج 11بجکر 4 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج 11بجکر 4منٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے بوشہر کے علاقے کاکی  میں آنے والے زلزلے سے کسی بھی قسم کی کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب چلے گئے۔ 

ایران کے جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز بوشہر کے کاکی نامی علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تاہم امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران کے صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری