عمران خان کا  20 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان


عمران خان کا  20 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 20ارکان کوپارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ضمیرفروشوں کوشوکازنوٹس جاری کردیے ہیں،ان ارکان کے نام نیب کو بھی دیں گے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے تین سال پہلے کہا اور تجویز دی کہ سینیٹ الیکشن میں پیسا لگتا ہےسینیٹ الیکشن میں ہمیشہ بولی لگتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سینیٹ الیکشن میں 20ارکان نے پیسے لیے ان ارکان کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں تاہم ان ارکان کوصفائی کاموقع دیا جائے گا۔اگر انہوں نے جواب نہ دیا توان کوفارغ کردیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کے ساتھ منافقت اور غداری کرنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔

عمران خان نے دعوی کیاکہ کسی پارٹی نے آج تک ایسا کام یا ایسا فیصلہ نہیں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ باقی جماعتوں کے لوگ بھی بکے ہیں ان کے نام بھی ہمارے پاس ہیں۔وعدہ کیا تھا کہ بکنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

اب دیگر جماعتیں ضمیر فروشوں کیخلاف کیا ایکشن لیں گی؟ ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے کیا باقی جماعتوں میں بھی جرات ہے؟ انہوں نے کہاکہ ان ارکان میں نرگس، دیناناز، فوزیہ بی بی ، نگینہ خان،سردارادریس، زاہد درانی،عبدالحق، عارف یوسف، نسیم حیات،امجد آفریدی،جاوید نسیم، فیصل زمان،قربان علی خان ، یسین خلیل،عبید اللہ یار، زاہداللہ، معراج ہمایوں، بابر سلیم، وجیہ الزمان اور سمیع اللہ زئی شامل ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ضمیرفروشوں نے 4،4 کروڑ روپے لیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ووٹ کے تقدس کی بات کی جارہی ہے۔ہم نے ضمیر فروشوں کونکال دیا یہ ہوتا ہے ووٹ کا تقدس۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری