غرب اردن میں اسرائیلی غاصب فوج کا حملہ


غرب اردن میں اسرائیلی غاصب فوج کا حملہ

صیہونی غاصب فوج نے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ  صیہونی اہلکار مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہو گئے اور ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

صیہونی اہلکاروں نے الخلیل کے مشرق میں واقع یطا کے اسکول سے واپس لوٹنے والے فلسطینی اسکولی بچوں کی بس پر پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں یہ اسکولی بچے بال بال بچ گئے اور سخت ہراساں ہو گئے۔

الخلیل میں دس گھنٹے کے اندر فلسطینیوں کے اسکولی بچوں کی بس پر یہ دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل السلائمہ میں اسکول بس پر صیہونیوں نے حملہ کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری