بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، دفتر خارجہ


بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی بھارت کررہا ہے اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے سرجیکل اسٹرائیکس سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ اعلی بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیاں باعث تشویش ہیں،عالمی برادری کو بھارتی دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لینا چاہیے، ترجمان نے کہا کہ بار بار جھوٹ بولنے سے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ثبوت ہے کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کون کر رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کاکہنا تھا کہ خارجہ پالیسی میں قومی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے، دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشنز سے سوات کی رونقیں بحال کر دی گئیں ہیں۔ افغانستان کیساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ملنے سے روکنے کے الزامات بے بنیاد ہیں،بھارتی وزارت خارجہ نے حقائق کو مسخ کر کے پیش کیا ہے،  بھارتی ہائی کمشنر کو بیساکھی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی تھی۔

وزارت خارجہ نے دعوت نامہ ہائی کمشنر کو بھجوا دیا تھا جس کے بعد بھارتی ہائی کمشنر کو سفری اجازت بھی دے دی گئی تھی، سکھ یاتریوں نے بھارت میں بابا گرو نانک کی فلم پر غصے کا اظہار کیا،صورتحال کے پیش نظر بھارتی ہائی کمیشن کو رویے سے آگاہ کیا،بھارتی ہائی کمیشن نے صورتحال کے پیش نظر دورہ منسوخ کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری