سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 19 کرنے کا فیصلہ


سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 19 کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کابل منظور کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز اجلاس چوہدری اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت قانون، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اورجے یو آئی ف کی مخالفت کے باوجود رکن قومی اسمبلی ثریا اصغر کی طرف سے لایا گیا ترمیمی بل 2017 کثرت رائے سے منظور کر لیاگیا۔

واضح رہے کہ  بل میں عدالت عظمیٰ کے ججز کی تعداد17 سے بڑھا کر24 کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

سیکریٹری وزارت قانون کرامت حسین نیازی نے ججز کی تعدادمیں اضافےکی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ججز کی تعداد میں اضافے سے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔

 سپریم کورٹ کے ایک جج پر ماہانہ تقریباً 20 لاکھ روپے تک کے اخراجات ہوتے ہیں۔ ن لیگ کے رکن عمران شاہ نے کہا جو حالات ہیں انکے مطابق تو ججوں کی تعداد کم کی جائے۔

ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے بل میں ترمیم کی سفارش کر دی جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام، معذور اور خصوصی افرادکے لئےلائے گئے بل منظور کرلیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری