کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اسلام آباد میں اجلاس


کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اسلام آباد میں اجلاس

پاورڈویژن کی ہدایت پر کراچی میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلئے کے الیکٹرک، پٹرولیم ڈویژن اور نیپرا کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پاورڈویژن کے مطابق وفاقی وزیراویس لغاری کی ہدایت پرہنگامی اجلاس کیلئے کے الیکٹرک پیٹرولیم ڈویژن اورنیپرا کو خط لکھ دیاگیاہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں ہونےوالے اجلاس میں تینوں اداروں کےحکام شریک ہوں گے۔

نیپرا نے 18اپریل کو پاور ڈویژن کو ایڈوائزری جاری کی تھی کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کی گیس فوری طور پر بحال کرائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری