سعودی اتحاد کے حملوں میں مزید 5یمنی مسلمان شہید


سعودی اتحاد کے حملوں میں مزید 5یمنی مسلمان شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجےمیں کم ازکم 5 نہتے یمنی مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی کرایے کے فوجیوں نے الحدیدہ کے ''الحالی'' نامی علاقے پر شدید بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی بمباری میں کئی مکانات تباہ اور 5 یمنی نہتے مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ  منگل کے روزسعودی لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ کے علاقے ''حیس'' میں بمباری کرکے 6 یمنیوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری