نگراں وزیراعظم کا نام مئی کے وسط تک صیغہ راز میں رکھا جائےگا


نگراں وزیراعظم کا نام مئی کے وسط تک صیغہ راز میں رکھا جائےگا

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا ہے تاہم نام کا اعلان مئی کے وسط تک نہ کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی بتانا حکمت عملی پرکلہاڑا مارنےکےمترادف ہو گا، قانون میں سقم کو الیکشن کے بروقت انعقاد میں رکاوٹ قرار دےدیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتیں سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے نگراں وزرائے اعلیٰ پر بھی مشاورت کر رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق باہم رضا مندی سے نام کا اعلان مئی کے وسط تک التوا میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر وزیر اعظم شاہد خاقان کو ن لیگ اور خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اس حوالےسے جب خورشید شاہ سے پوچھا گیا کہ نگراں وزیر اعظم کس صوبے اور کون سے شعبے سے ہو گا؟ توخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ بھی کہنا تمام حکمت عملی پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہو گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری