شام پر امریکی بمباری کے خلاف سندھ بھر میں مظاہرے


شام پر امریکی بمباری کے خلاف سندھ بھر میں مظاہرے

شام میں امریکی بمباری کے خلاف شیعہ علماء کو نسل پاکستان کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مظاہرے کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پرحملہ امریکا کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں مرکزی مظاہرہ امام بارگاہ جعفریہ کے باہر ہوا جس میں شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

مظاہرین سے  خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سید کامران عابدی کا کہنا تھا کہ امریکا اس وقت دیوانگی کی صورتحال میں مبتلا ہے جس کے نتائج پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں اور یہ کسی بھی بڑے خطرے کی گھنٹی ہے پہلے بیت المقدس کی سر زمین پر اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کا اعلان کرنا اور اب شام پر حملہ کرنا امر یکا کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امریکا اور اس کے اتحادی ان ہتکھنڈوں سے مزید کمزوری کی طرف جائیں گے کیونکہ اس وقت امت مسلمہ میں بیداری ہے اور امت مسلمہ اپنے مشترکہ دشمن اور اس کے اتحادیوں کو جانتی ہے ایسی صورتحال میں امریکا اور اس کے اتحادی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کامیاب ہوجائیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے اس طرح کے احمقانہ اقدامات امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری