پاکستان: کہیں گرمی کہیں سردی، بالایی علاقوں کی حسین وادیوں میں برفباری


پاکستان: کہیں گرمی کہیں سردی، بالایی علاقوں کی حسین وادیوں میں برفباری

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث لوگ کافی پریشان ہیں جبکہ مملکت خداداد کے بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں شدید برفباری ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے بالائی علاقوں خاص کر مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور آزاد کشمیرمیں برفباری نے گرمی کی چھٹی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں بارش کے بعد روئی کے گالوں نے ہر چیز سفید کر دی ہے۔ اپریل میں موسم کے بدلتے تیور نے مری آنے والے سیاحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں بارش اور سرد ہوائیں چلنےسے سے درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ تک جا پہنچاہے، پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے۔

رات سے وقفے وقفے سے بارش اور اب برف باری کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق مری میں موسم کایہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔اس دوران کبھی بارش کبھی ژالہ باری اور کبھی برفباری ہو گی۔

دوسری جانب دارالحکومت میں بادل اور بارش سے فلائٹ آپریشن متاثرہوا ہے۔ بے نظیرائیرپورٹ پرآنے اور جانیوالی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری