کراچی کے شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ نے ذہنی مریض بنا دیا، میئر


کراچی کے شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ نے ذہنی مریض بنا دیا، میئر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک فوری طور پر صارفین کو ریلیف دے اور شدید گرم موسم میں طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے لوگوں پر رحم کرے بصورت دیگر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں رہائشی علاقوں کے مکینوں کو اپنے روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے وہیں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بھی انتہائی متاثر ہور ہی ہیں اور لوگوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے، لوگ صحیح طرح اپنے ڈیوٹی انجام دے پا رہے ہیں نہ ہی طالبعلموں کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ امتحانات کی تیاری کرسکیں اور امتحان دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل اور کئی بار بجلی جانے کی وجہ سے بجلی سے چلنے والی اشیاء بھی جلنے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ایسی صورتحال میں کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر اپنے سسٹم کو ٹھیک کرے اور شہریوں کو مطلوبہ مقدار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا نظام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری