صہیونی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 4شہید 729 زخمی + تصاویر


صہیونی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 4شہید 729 زخمی + تصاویر

اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 4فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 729 افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 4فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے.

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ میں 729 سے زائد نہتے مسلمان زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ صہیونی غاصب فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک بچہ سمیت 4 افراد کو شہید کردیا ہے۔

ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے غاصب فوج کے خلاف مظاہرے کئے آل یہود نے مظاہرین پر گولیاں برسا کر درجنوں نہتے مسلمانوں کو خاک و خوں میں غلطاں کردیا۔

واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سرحد میں حماس کی جانب سے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاج کے دوران جب کشیدگی بڑھی تو مظاہرین نے پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی فوج سے تصادم ہوا جبکہ سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر پانچ مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع تھے۔

دوسری جانب سے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ٹائرز کو نذر آتش کیا اور سرحد پر تعینات فوج پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فوج کی جانب سے فائر کھول دیا گیا۔

شہید و زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جنہیں گولیاں لگنے اور آنسو گیس شیل کے باعث زخم آئے ہیں اور جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

خیال رہے کہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں کے آغاز سے اب تک 37 فلسطینی شہید اور 4000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری