سعودی لڑاکا طیاروں کا یمنی مسافر گاڑیوں پر حملہ 30 افراد شہید


سعودی لڑاکا طیاروں کا یمنی مسافر گاڑیوں پر حملہ 30 افراد شہید

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے کرایے کے فوجی اہلکاروں نے یمنی دو مسافر گاڑیوں پر حملہ کرکے 30 عام شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کل جمعہ کے روز یمن کے صوبے تعز میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 20 مسافر شہید ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ جس کی وجہ سے صرف 6 افراد کی شناخت ہو سکی۔

دوسری جانب یمن کے صوبوں الحدیده اورالصعده میں سعودی جنگی طیاروں کی رہائشی والے علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری