شمالی افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 6 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے سرپل میں طالبان نےچیک پوسٹ پر حملہ کرکے 6پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شمالی افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 6 پولیس اہلکار ہلاک

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا جس میں 6پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہیں ۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیاد ڈسٹرکٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے جس میں اب تک 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری