افغانستان: کابل میں خودکش دھماکا، 48 افراد جان بحق، متعدد زخمی


افغانستان: کابل میں خودکش دھماکا، 48 افراد جان بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن سنٹر کے قریب خود کش دھماکے میں 48 افرادجان بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

تسنیم نیوز خبررساں ایجنسی کے مطابق خود کش دھماکا ووٹر رجسٹریشن سنٹر کے قریب ہوا جس میں اب تک 48 افراد  جان بحق اور متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں ۔

خود کش دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.

دھماکوں کی ذمہ داری کلدم تکفیری جماعت داعش نے قبول کرلی ہے۔
 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری