حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت پر شیعیان حیدرکرار مسرور

آج پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر کے شیعیان حیدر کرار فرزند رسول اکرم ص حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت پر شیعیان حیدرکرار مسرور

خبر رساں ادارہ تسنیم: آج حضرت امام سجاد علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل اور جشن سرورکا انعقاد کیا جس سےعلماء و ذاکرین خطاب کرتے ہوئےامام علیہ السلام کی حیات طیبہ روشنی ڈالی۔

ولادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے چھوٹے بڑے شہروں خاص کر مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ ہائے اقدس میں جشن و سرور کی محافل معنقد کی گئیں جس میں بڑی تعداد میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے زائرین بھی شریک رہے۔

عراق کے مقدس شہروں خاص طور پر کربلائے معلی اور نجف اشرف سے بھی اطلاعات ہیں کہ اس پرمسرت موقع پر شاندار جشن منایا جا رہا ہے جس میں عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اور عاشقان اہلبیت شریک ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری