کوئٹہ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 شہید 1 زخمی


کوئٹہ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 شہید 1 زخمی

صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مزید تین افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مغربی بائی پاس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید والوں کا تعلق کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برادری سے ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے بولان میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو بھی کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں نے عبدالستار روڈ پر واقع ایک دوکان پر فائرنگ کی تھی جس میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد آصف شہید اور ان کا بیٹا عباس علی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان شیعہ کانفرنس، شیعہ علما کونسل اور جعفریہ الائنس نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں دہشت گردانہ حملے رکوانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری