موساد نے ملائیشیا میں فلسطینی سائنس دان کو شہید کردیا


موساد نے ملائیشیا میں فلسطینی سائنس دان کو شہید کردیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ نے ملائیشیا میں فلسطینی راکٹ سائنس دان کوشہیدکردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزمان نے فلسطینی سائنس دان پروفیسر فادی محمدالبطش کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کوالالمپور پولیس کے سربراہ مزلان لازم نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے پروفیسر پر براہ راست فائرنگ کی، ملزمان نے مقتول پر 10 گولیاں فائر کیں جس میں سے 4 ان کے جسم میں پیوست ہوگئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ملائیشیا کے ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان کا تعلق ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے بتایا جارہا ہے جب کہ ملائیشیا میں فلسطینی سفیر کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان چہرے سے یورپی باشندے لگ رہے تھے۔

مقتول کے اہل خانہ نے بھی البطش کے قتل کا ذمہ دار موساد کو قرار دیا ہےاور ملائیشین حکومت سے مقتول کا جسد خاکی غزہ بھیجنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری