خواجہ آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات


خواجہ آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک اعلیٰ وفدکےہمراہ چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چین کے درالحکومت بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے خواجہ آصف اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز بیجنگ پہنچے ہیں۔

اجلاس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پربات چیت کی جائے گی جبکہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری