کراچی بجلی بحران، وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بجلی بحران پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کراچی بجلی بحران، وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم کے ہمراہ  وزیر توانائی اویس لغاری بھی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاقی وزیراویس لغاری، مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل شریک ہوں گے۔

 اجلاس میں کیبنٹ کمیٹی بجلی کے بحران پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ایم ڈی امین راجپوت بھی شرکت کریں گے اور توانائی بحران پر اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں سی پیک کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری