ایم ڈبلیوایم مشہد مقدس کے زیر اہتمام اعیاد شعبانیہ کی پر وقار تقاریب

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دفتر میں ولادت با سعادت امام حسین علیہ السلام، حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اور ولادت حضرت ابوالفضل العباس کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔

ایم ڈبلیوایم مشہد مقدس کے زیر اہتمام اعیاد شعبانیہ کی پر وقار تقاریب

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں کثیر تعداد میں علماء طلباء اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے شرکت کی۔

جشن کے خطیب جناب حجتہ الاسلام والمسلمین جناب آقای ڈاکٹر گرایلی تھے۔

 اسکےعلاوہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اور مشھور و معروف نوحہ خوا ں قربان جعفری اور برادر سید علی مرتضیٰ  (علی صفدررضوی کے بھائی)  نے بہترین انداز میں مداح خوانی کی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری