نائیجریا میں خودکش حملہ متعدد افراد جاں بحق اور زخمی


نائیجریا میں خودکش حملہ متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

نائیجیریا کے شہر باما کے محلے “بونو” میں تکفیری دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرکے درجنوں افراد کو جاں بحق اور زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے شہر باما کے محلے “بونو” میں تکفیری دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرکے درجنوں افراد کو جاں بحق اور زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ باما شہر کے علاقے بونو میں تکفیری دہشت گردوں نے خودکش حملوں کے لئے بچوں کا استعمال کیا۔

خودکش بمباروں نے مسجد میں داخل ہوکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

اس علاقے کی مقامی کونسل کے سربراہ “بابا شہو گلومبا” نے خودکش حملوں کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک کم عمر لڑکا اور ایک لڑکی اس دہشت گردانہ حملے میں استعمال کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے انجام پایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے

یہ حملہ ایسے حال میں انجام پایا ہے کہ نائیجریا کی حکومت نے بظاہر شدید سیکورٹی اقدامات کر رکھے ہیں۔

نائیجریا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ بوکو حرام نامی دہشت گرد ٹولے نے کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری