ایران کی یمن پر سعودی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے جارح قوتوں کی بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں

ایران کی یمن پر سعودی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کی بےگناہ عوام پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی  شہریوں پر بمباری میں  شدت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب اور دیگر جارح طاقتیں یمن میں اپنے مقاصد میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے اپنے تازہ ترین وحشیانہ حملوں میں یمن کے صوبہ حجہ میں شادی  کی ایک تقریب پرحملہ کرکے کم سے کم ساٹھ عام شہریوں کو شہید کردیاہے۔

بہرام قاسمی نے اس غیر انسانی اور وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےسعودی عرب کے لئے  بعض مغربی ملکوں کی اسلحہ جاتی حمایت کو غیر ذمہ دارانہ قراردیا –

 ان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں پر حملہ اور یمن کے مختلف علاقوں میں امداد رسانی کے لئے امدادی تنظیموں کو جانے سے روکنا انسان دوستانہ اصول و قواعد کے منافی ہے-

 ترجمان وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور با اثرملکوں سے کہا ہے کہ وہ یمن پر فضائی حملوں کو بندکرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردیں -

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں